سوات(نیوزڈیسک) تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پایاجاتاہے نجی ٹی وی چینل کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے ،کافی عرصے سے ان علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کئے جارہے ہیں جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پایاجاتاہے زلزلے کے جھٹکوں کے
بعد لوگ شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں ،تاحال زلزلے کی شدت کتنی تھی اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم علاقے کے افراد کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کافی عرصے سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں سروے کرایاجائے اور اس بات کی تحقیق کی جائے کہ اس علاقے میں کیوں کچھ دن کے وقفے سے بار بار زلزلے کے جھٹکے مسلسل محسوس کئے جارہے ہیں۔