اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت پاکستان کی ایرانی علما ء کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی،بڑی پیشکش

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی)وفاقی حکومت نے رحمت ا للعالمین کانفرنس میں ایرانی علما ء کو شرکت کی دعوت دیدی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایرانی سفیر سے ملاقات میں ایرانی علما ء کو 20 اور 21 نومبر کو ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،ثقافتی تبادلوں سے نہ صرف ایک دوسرے کی اقدار اور

روایات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔منگل کووفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ایران کے پاکستان میں تعینات سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پروفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ثقافتی تبادلوں سے نہ صرف ایک دوسرے کی اقدار اور روایات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے کا ذریعہ بھی ثابت ہو تے ہیں۔ایرانی فلم انڈسٹری کا دنیا میں ایک مقام ہے۔ایرانی فلم اور ڈرامہ آرٹسٹوں کوپاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔آرٹسٹوں کے تبادلے سے فلم اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں آپسی تجربے سے استفادہ حاصل کیا جا سکے گا۔وزیر اطلاعات نے ایرانی سفیر سے ملاقات میں ایرانی علماأکو رحمت للعالمین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ12 ربیع الاول کے حوالے سے رحمت للعالمین کانفرنس رواں ماہ 20 اور 21 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ایرانی سفیر دیا۔نے پاکستان اور ایران کے درمیان فلم اور پروڈکشن کے شعبوں میں مشترکہ پروڈکشنزاوردونوں ملکوں کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں بھی تعاون پر زور دیا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے متعلقہ حکام کو ایران کی دو سرکاری میڈیا اورگنائیزیشنز کے سربراہوں کو پاکستان آنے کی باقاعدہ دعوت دینے کی ہدایات جاری کیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…