منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آبادسے اغواء ہونے والے خیبرپختونخواپولیس کے ایس پی طاہر خان کو ہمسایہ ملک میں قتل کردیاگیا ،کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی،حکومت کا تصدیق سے انکار

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی دارالحکومت سے اغواء ہونے والے کے پی کے پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو افغانستان میں قتل کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی سمیت اسلام آباد پولیس نے طاہر خان داوڑ کے قتل کی تصدیق نہیں کی ،سوشل میڈیا پر طاہر خان داوڑ کی مبینہ لاش اور اس کے ساتھ ایک کالعدم تنظیم کی طرف سے خط بھی رکھا گیا ہے

جس میں ان کو قتل کرنے سے متعلق تفصیلات اور ذمہ داری قبول کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر کو اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود سے اغواء ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیااور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے ملنے والی ایک لاش کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایس پی طاہر خان داوڑ کی ہے۔کے پی کے پولیس اور اسلام آباد پولیس سمیت سرکاری سطح پر طاہر خان داوڑ کے افغانستان میں قتل کی تصدیق نہیں کی گئی ہے جب کہ وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ طاہر خان داوڑ کا معاملہ حساس ہے اس پر بات نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور کسی کی زندگی کی بات ہے، اوپن فورم پر بات نہیں کر سکتے۔فوٹو شاپ کا زمانہ ہے جو تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں ان کی شناخت کے بعد ہی بات ہو سکتی ہے ۔ میڈیا ابھی ایسی خبریں چلانے سے گریز کرے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…