منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

توہین مذہب کا ایک اور مقدمہ درج،یہ حرکت کس نے کی اور وہ اس وقت کہاں ہے؟گجرات پولیس سٹیشن میں درج مقدمے میں سنسنی خیز انکشاف

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن، گجرات( آن لائن )صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں پولیس نے پاکستان چھوڑ کر جرمنی مقیم ہونے والے شخص کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔گاں کتھالہ چناب کے رہائشی عمران رفیق کی جانب سے گجرات کی صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا الزام لگایا گیا کہ ملزم نے توہین مذہب کی ہے۔واضح رہے کہ ملزم گاں کا رہائشی تھا اور وہ کئی سالوں قبل

جرمنی میں مقیم ہوگیا تھا۔پولیس کو درج کرائے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ ملزم نے 11 نومبر کو اپنی گستاخانہ ویڈیو ایک ویب ٹیلی ویژن پر چلائی جبکہ یہ ویڈیو یوٹیوب اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی موجود تھی۔شکایت کنندہ کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ملزم کو جرمنی سے واپس لایا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کے اہل خانہ اور اس شخص کے خلاف کارروائی کی جائے جو اس طرح کی گستاخانہ گفتگو میں اس کے ساتھ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…