اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ کی جانب سے لارجر بینچ تشکیل دینے کاحکم جاری کر دیا گیا ، عدالت نے فریقین کے معروضات کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ لارجر بینچ بھیجنے کا حکم دیا ۔ پیر کو نجی ٹی وی
کے مطابق سپریم کورٹ نے نواز شریف ، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کی ۔ سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی تھی ۔ عدالت نے فریقین کے معروضات کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ لارجر بینچ بھیجنے کا حکم دیا۔