لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما وفاقی وزیر ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جہانگیر ترین صاحب سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تشریف لائے تھے، پتہ نہیں کس بات کا طوفان بنایا جا رہا ہے، جہانگیر ترین ہمارے لئے معتبر شخصیت کے مالک ہیں، میں نے اگر ان سے اپنے مسائل کا ذکر کرلیا تو کون سا گناہ ہو گیا، چوہدری سرور اگر میرے حلقے میں مداخلت کرے گا تو اس کا اثر کس پر پڑے گا،
اس لئے میں نے جہانگیر ترین کو کہا کہ اس معاملے کو دیکھیں، ہفتہ کو طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا کہ جہانگیر ترین صاحب سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے تشریف لائے تھے، پتہ نہیں کس بات کا طوفان بنایا جا رہا ہے، میرے اپنے حلقے کے مسائل تھے، جہانگیر ترین ہمارے لئے معتبر شخصیت کے مالک ہیں، میں نے اگر ان سے اپنے مسائل کا ذکر کرلیا تو کون سا گناہ ہو گیا، چوہدری سرور اگر میرے حلقے میں مداخلت کرے گا تو اس کا اثر کس پر پڑے گا، اس کا اثر حکومت پر پڑے گا، اس لئے میں نے جہانگیر ترین کو کہا کہ اس معامل کو دیکھیں، ایک دوست کی حیثیت سے جہانگیر ترین میرے گھر تشریف لائے تھے اور اس معاملے پر میں نے ان سے بات کی، عثمان بزدار کے معاملے پر پارٹی میں کوئی مخالفت نہیں، عثمان بزدار کا آخری حد تک دفاع کرتے رہیں گے، گورنر صاحب کس معاملے میں مداخلت کر رہے ہیں اس حوالے سے پی ٹی آئی والے پوچھیں گے میں انہیں بتا دوں گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما وفاقی وزیر ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جہانگیر ترین صاحب سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تشریف لائے تھے، پتہ نہیں کس بات کا طوفان بنایا جا رہا ہے، جہانگیر ترین ہمارے لئے معتبر شخصیت کے مالک ہیں، میں نے اگر ان سے اپنے مسائل کا ذکر کرلیا تو کون سا گناہ ہو گیا