ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیدادیں،ستائیس ممالک میں 95 ہزار بینک اکاوانٹس،معلومات مل گئیں، اسد عمر کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگایا ہے۔اسد عمر نے ہفتہ کے روز اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔فاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے اوورسیز چیمبر کے ممبران سے ملاقات کی۔ اوورسیز چیمبر کے صدر عرفان وہاب کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت صنعتی پیداوار بڑھانے پر فوکس کررہی ہے، صنعتکاروں کے مسائل اور تجاویز بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ہنڈی حوالے کی رقوم براہ راست دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیں میں استعمال ہوتی ہیں، ہنڈی حوالے کے ذریعے پاکستان میں ہونے والے کرپشن کی رقوم بھیجی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیداد کا پتہ لگایا ہے، ستائیس ممالک میں 95 ہزار بینک اکاوانٹس کی معلومات ملی ہیں۔وفد نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔وفد نے بتایا کہ ملک میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ توانائی اور آئی ٹی سیکٹر سمیت انجینئرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔یورپ، ترکی، ملائیشیا اور عرب ممالک سے سرمایہ کار سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔ حکومت کی طرف سے سہولیات فراہم کرنے کیلئے اوورسیزچیمبر کردار ادا کرسکتا ہے۔  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگایا ہے۔اسد عمر نے ہفتہ کے روز اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…