اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش کھیلنے کی پیش کش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی باﺅلر محمد عامر کو 2010 ءمیں انگلینڈ میں کھیلے جانے والے لارڈز ٹیسٹ کے دوران جان بوجھ کر نو بال کروانے کے بعد سپاٹ فکسنگ کیس کے تحت 5 سال کی پابندی کا سامنا تھا۔ محمد عامر پر آئی سی سی کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی رواں سال 2 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی باﺅلر کو آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش کے حکام کی جانب سے لیگ میں شرکت کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ محمد عامر کی جانب سے اس پیش کش پر غور کیا جا رہا ہے اور اس بات کے امکانات بھی بہت زیادہ ہیں
مزید پڑھئے:لنگور ی اشارے کیا ہیں؟
کہ وہ آئندہ بگ بیش لیگ کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد وہ فیصل آباد میں ہونے والے سپر ایٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔