اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہےکہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان آجائیں گے۔یہ بات انہوں نے اوورسیز چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں سے ملاقات کے دوران کی۔ صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا تعین نہیں ہوا اس پر کام ہو رہا ہے، جب آئی ایم ایف کی ٹیم لیڈر شپ
کے ساتھ بیٹھےگی تو فنانسنگ کےنمبرز پر بات ہوگی تاہم آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنڈی اور دیگر رقم ترسیل کے طریقوں نے ملک میں تباہی مچائی، ایف اے ٹی ایف سنجیدہ معاملہ ہے، جنوری میں ایف اے ٹی ایف میں اچھی پیش رفت کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سے ایک دو روز میں ایک ارب ڈالر پاکستان آجائینگے۔