اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں اور مالی بدانتظامی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیدیا ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں انہیں بورڈ کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔ وزیرِ اعظم
کو متروکہ وقف املاک بورڈ کے معاملات، متروکہ املاک کے انتظام میں ماضی میں کی جانے والی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو اورمستقبل میں متروکہ املاک کے بہترین انتظام اور اس کے اثاثوں کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا ۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری مذہبی امور کو ہدایت کی کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے تمام معاملات کابینہ کے آئندہ ہونے الے اجلاس میں پیش کیے جائیں۔