لاہور (ا ین این آئی) وزیر اعظم عمران خان کو احتجاج اور دھرنے کے دوران جلاؤگھیراؤ کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق دھرنے کے دوران شرپسندی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شر پسندی میں ملوث شناخت کئے گئے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اورمزید گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل
کو بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس سلسلے میں وفاقی حکومت مسلسل صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ میں ہے۔رپورٹ کے مطابق شر پسند افراد کی گرفتاری کے لئے تمام اداروں سے مدد لی جارہی ہے،ایف آئی اے اور پی ٹی اے حکام سوشل میڈیا پر شرپسندوں کی تلاش کا کام کر رہی ہیں ،شرپسندوں کی شناخت کے لیے ویڈیوز اور تصاویر میڈیا کو بھی جاری کر دی گئی ہیں۔