اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری نوکری کے لیے درخواست دینے کی عمر کی حد 28 سال مقرر تھی جس سے کئی افراد کا سرکاری نوکری حاصل کرنے کا خواب ٹوٹ جاتا تھا۔ لیکن اب حکومت پنجاب نے پی ایم ایس سروسز رولز 2004ء میں ترمیم کر دی ہے جس کے تحت اب عمر کی حد 28 سال سے بڑھ کر 30 سال کر دی گئی ہے۔اس ترمیم کے بعد تعلیم یافتہ اور بیروزگار
نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اس ترمیم کے بعد اب 30 سال کے افراد بھی سرکاری نوکری کے لیے درخواست دے سکیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل اپنا 100 روزہ پلان بتایا تھا جس میں نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان بھی شامل تھا۔مذکورہ فیصلے سے یقیناً مثبت اثرات سامنے آئینگے۔