اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پانچ برس کے دور ان 44 ارب 95 کروڑ امریکی ڈالرز قرض لیا جبکہ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2013سے آج تک 20ارب امریکی ڈالرز بیرونی قرض ادا کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ (ن) لیگی حکومت نے آئی ایم ایف سے پانچ ارب 82 کروڑ ڈالرز سے زائد قرض لیا جبکہ غیر ملکی
کمرشل بینکوں سے9 ارب 93 کروڑ ڈالرز سے زائد کے قرض لئے گئے ۔ جبکہ کثیرالجہتی ذرائع سے 15 ارب ڈالرز سے زائد کے قرض لیئے گئے۔ جبکہ دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر سات ارب 17کروڑ ڈالرز سے زائد کا قرض لیا گیا۔ جبکہ (ن) لیگی دور حکومت میں بانڈ ہولڈرز کے زریعہ سات ارب ڈالرز کا قرض لیا گیا ۔ جبکہ سابقہ حکومت نے مقامی طور پر 6517 ارب روپے کے قرض لئے ہیں۔