جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپنی چھت کا خواب تعبیر کے قریب ،پنجاب کے5شہروں میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ ، کن دو شہروں میں عمران خان اگلے ماہ منصوبہ شروع کررہے ہیں؟شاندار خبر آگئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے 5 شہروں میں وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ ، 2 شہروں میں اگلے ہی ماہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو وسعت دیتے ہوئے صوبہ پنجاب کے مزید 5 شہروں میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان شہروں میں فیصل آباد، سیالکوٹ، چشتیاں، چنیوٹ اور لودھراں شامل ہیں۔فیصل آباد اور سیالکوٹ میں دسمبر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جبکہ بقیہ 3 شہروں لودھراں، چشتیاں اور چنیوٹ میں منصوبے کا سنگ بنیاد جنوری میں رکھا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد اور سیالکوٹ میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ منصوبے کے سنگ بنیاد کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، منصوبے کے تحت 50 فیصد جگہ پر 3 مرلہ کے گھر بنائے جائیں گے۔صوبائی وزیر کے مطابق منصوبے کے تحت 25 فیصد جگہ پر 5 مرلہ گھر اور بقیہ 25 فیصد جگہ پر فلیٹ بنیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد اور سیالکوٹ میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ منصوبے کے سنگ بنیاد کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، منصوبے کے تحت 50 فیصد جگہ پر 3 مرلہ کے گھر بنائے جائیں گے۔صوبائی وزیر کے مطابق منصوبے کے تحت 25 فیصد جگہ پر 5 مرلہ گھر اور بقیہ 25 فیصد جگہ پر فلیٹ بنیں گے۔منصوبے کے تحت پانچوں اضلاع میں 10 ہزار کے قریب گھر تعمیر ہوں گے۔میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹر منصوبے کے مقامات پر اسکول، ڈسپنسری اور مسجد تعمیر کرنے کا بھی پابند ہوگا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ملک بھر میں 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے جن کا مقصد غریب طبقے کے عوام کو کم قیمت میں گھر فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…