جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کچن میں موجود 2 چیزیں 10 دن میں توند کی چربی گھلادیں

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) توند میں چربی کا ذخیرہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف دیکھنے میں شخصیت کو بدنما بناتا ہے بلکہ اس کی موجودگی اتنی نمایاں ہوتی ہے کہ چھپانا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔ تاہم اگر آپ توند کی چربی کو چند دنوں میں گھلانا چاہتے ہیں تو فکرمند مت ہوں۔ درحقیقت کچن میں موجود 2 عام چیزوں کا جادوئی امتزاج اس مسئلے کا حل ثابت ہوسکتا ہے۔

اور یہ 2 چیزیں ادرک اور زیرہ ہے۔ ادرک کے فوائد ادرک کا استعمال صدیوں سے برصغیر میں ہورہا ہے جسے غذاﺅں اور چائے کا حصہ بنایا جاتا ہے، ادرک کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جبکہ میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، اس سے ہٹ کر بھی ادرک کے متعدد فوائد ہیں۔ زیرے کے فوائد زیرہ بھی ایسا مصالحہ ہے جو کہ گھروں میں عام استعمال ہوتا ہے، یہ پوٹاشیم، آئرن اور غذائی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی، ای اور کے بھی پائے جاتے ہیں جو کہ جسمانی چربی سے نجات اور کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ معدے میں تیزابیت کا علاج آپ کے کچن میں ان دونوں کے استعمال کا طریقہ ایک کھانے کا چمچ زیرہ لیں 500 ملی لیٹر پانی میں ڈال کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح اس پانی کو ابالنے کے لیے رکھنے کے بعد اس میں اور ایک سے 2 انچ ادرک کا اضافہ کردیں، آنچ کو اتنا تیز رکھیں کہ پانی ابلنے لگے۔ پانی ابالنے کے بعد اسے ایک طرف رکھ کر ہلکا سا ٹھنڈا کریں اور پانی کی مقدار نصف یعنی 250 ملی لیٹر کردیں، پانی کو چھان کر اسے 10 دن تک نہار منہ صبح پینا عادت بنالیں۔ دس دن کے اندر آپ توند کی چربی میں نمایاں کمی کو دیکھ سکیں گے، اگر متوازن غذا اور ورزش کو بھی معمول بنالیں تو توند سے مکمل نجات بھی ممکن ہے۔ ایسے مزیدار مشروبات جو موٹاپے سے جلد نجات دلائیں یہ مشروب کس طرح کام کرتا ہے؟ زیرہ اور ادرک کا امتزاج میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ کیلوریز جلتی ہیں، اسی طرح یہ امتزاج بے وقت کھانے کی خواہش ختم کرکے بھی موٹاپے کا باعث بننے والی غذاﺅں سے دور رکھتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…