اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

جو کام شہبازشریف سرکاری ملازمین کیلئے نہ کرسکے ،عثمان بزدار نے چند دنوں میں کردکھایا،ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کوئی بھی توقع نہیں کررہا تھا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے 100روزہ پلان پر عمل درآمد کے لیے انتہائی پرجوش دکھائی دیتی ہے اور اب اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی 100روزہ پلان کے حوالے سے سرپرائز کا عندیہ دیدیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کو 100روزہ پلان کے

حوالے سے خوش کن سرپرائز دے گی،اس حوالے سے پنجاب حکومت کی کابینہ نے پوری دلجمعی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔اس کیساتھ ساتھ پنجاب کی نئی حکومت سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہے۔سرکاری ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن کے الاؤنس کی منظوری سابق دور حکومت سے التوا کا شکار ہے، جسے مالی بحران ہونے کے باعث پنجاب حکومت نے لٹکا دیا تھا۔پنجاب حکومت نے اب گرین سگنل دیدیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…