بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

صرف ایک سال زندہ رہنے والی پاکستانی خاتون شیف کو 50 ہزار ڈالر کا تحفہ،افسوسناک انکشافات

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)پاکستانی کی نامور شیف (باورچی) فاطمہ علی کو گزشتہ سال امریکی ٹیلی ویژن سیریز ٹاپ شیف میں جلوہ گر ہونے کے بعد شہرت ملی جس کے بعد اب وہ نامور امریکی کامیڈین اور میزبان ایلن ڈی جینرس کے شو دی ایلن شو پر جلوہ گر ہوئیں۔فاطمہ علی میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور اس شو پر انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح اس مرض سے

نمٹ رہی ہیں۔29 سالہ فاطمہ نے حال ہی میں بون ایپی ٹائٹ میں ایک مضمون تحریر کیاجس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس مرض کے باعث ان کے پاس زندگی کا صرف ایک سال باقی ہے۔اس ایک سال میں وہ دنیا بھر میں ہر جگہ کے کھانے کا ذائقہ چکھنا چاہتی ہیں۔فاطمہ کے اس جوش نے ایلن کو مجبور کیا کہ وہ انہیں اپنے شو پر مدعو کریں۔شو کے دوران فاطمہ نے ایلن کو بتایا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ دنیا بھر کا دورہ کریں، بہترین ریسٹورنٹ میں کھانا کھائیں۔فاطمہ علی کے دوست ان کے لیے ’گو فنڈ می‘ نامی پیج بھی بنا چکے ہیں، جہاں لوگ ان کے لیے فنڈز جمع کررہے ہیں تاہم ایلن نے انہیں ایک ایسا سرپرائز دیا جس سے فاطمہ کو انہیں اس فنڈز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایلن نے اس شو کے دوران فاطمہ کو 50 ہزار ڈالر کا چیک دے کر حیران کردیا جو کہ 67 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔یاد رہے کہ فاطمہ علی ٹاپ شیف شو کے سیزن 15 کا حصہ بنیں۔اس شو کے فوری بعد ان میں ہڈی کے ایک غیر معمولی کینسر کی تشخیص ہوئی۔بعدازاں کیمیائی علاج سے ان کی صحت میں بہتری آئی تاہم رواں سال ستمبر میں یہ مرض مزید بڑھ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…