ماسکو (این این آئی)افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات روس کی میزبانی میں 9نومبر کو ماسکو میں ہونگے۔ہفتہ کو روسی دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان سے متعلق روس کی میزبانی میں نائب وزراء خارجہ اور خصوصی ایلچیوں کی سطح کے امن مذاکرات کا اگلا مرحلہ 9 نومبر کو ماسکو میں منعقد ہو گا۔ترجمان کے مطابق دوہا
میں قائم طالبان دفتر کا نمائندہ وفد پہلی بار اعلی سطح کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کریگا جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے بھی امن کونسل کا وفد ماسکو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔روس کے سر کاری میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے پاکستان،بھارت،ایران،چین اور امریکہ سمیت بارہ ملکوں کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔