بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

قیادت کی تبدیلی سے کوئی اثر نہیں پڑتا ٗچینی صدر کی کی عمران خان سے ملاقا ت ،بڑا اعلان کردیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں اور بین الاقوامی یا مقامی قیادت کی تبدیلی سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا ٗ چین پاکستان کیساتھ اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور سی پیک کی تعمیر پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کیلئے تیار ہے ٗتزویراتی رابطوں ، دونوں ممالک کے وفود کے مسلسل تبادلوں اور ایک دوسرے کی حکومتوں کے تجربات سے استفادہ کی ضرورت ہے ۔

وہ بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور بالخصوص دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں اور بین الاقوامی یا مقامی قیادت کی تبدیلی سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کیلئے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کے فروغ میں بھی مدد ملتی ہے ۔ چین کے صدر نے پاک چین تعلقات کے فروغ کے حوالے عمران خان کی کاوششوں کا سراہا ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو اپنے سفارتی تعلقات میں اہمیت دیتا ہے اور وہ پاکستان کے تحفظ ، قومی خود مختاری ، آزادی اور علاقائی تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی نئی حکومت کی طرف سے گورننس کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ شی جن پنگ نے تزویراتی رابطوں ، دونوں ممالک کے وفود کے مسلسل تبادلوں اور ایک دوسرے کی حکومتوں کے تجربات سے استفادہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے دہائیوں پر مشتمل قریبی اور دوستانہ تعلقات کو تجارت ، سرمایہ کاری اور سی پیک کے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے مزید مستحکم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ سمیت اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون پر مشتمل اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ دوسری جانب چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائینہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شی جن پنگ نے پاکستان میں نجی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین میں نجی شعبہ کے ادارے ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔

سیمینار کے انعقاد کا مقصد نجی شعبہ کے اداروں کی آمدنی میں اضافہ اور انکے مالی مسائل کا خاتمہ ہے ۔ سیمینار سے صدر شی جن پنگ کے خطاب کو انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیا گیا ہے ۔چین کا نجی شعبہ چین کی (جی ڈی پی )میں 60فیصد کا حصہ دار ہے جو چین کی مجموعی آمدنی کے نصف کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نجی شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ اور مسائل کے خاتمہ کیلئے جامع پالیسی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پاک چین نجی شعبوں کے باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت سے خطے کی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…