شیخوپورہ (نیوز ڈیسک)شیخوپورہ میں مظاہرین کی جانب سے کیلوں کی ریڑھی لٹوانے والے بچے کے والد نے کہا ہے کہ اس کا بیٹا پڑھائی کا خرچہ پورا کرنے کے لئے پھل فروخت کرتا تھا۔ریڑھی لٹوانے والے بچے محسن کے مطابق اس نے مظاہرین کی بہت منت سماجت کی مگر کیلے لوٹنے والوں
کو ترس نہ آیا، بچے کا کہناہے کہ جب روتا ہوا گھر آیا تو باپ نے کہا اللہ اور دے گا ۔ بچے کے والد رمضان نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں بیٹا صبح بتی چوک گیا جہاں لوگوں نے کیلے چھین لئے۔رمضان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو کسی کیساتھ زیادتی نہیں کرنی چاہئے تھی آخر ہمارا کیا قصور تھا۔