تہران (این این آئی)ایران نے جنوبی شام میں سرگرم عسکری گروپوں کی وفاداریاں خریدنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر اپنی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نئی ملیشیا تشکیل دیدی ۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے شام اور اسرائیل کے درمیانی سرحد پر اپنے جنگجوؤں کو متحرک رکھنے کی یہ نئی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی سطح پر ایران اور شام کی سرحد پر کشیدگی کم
کرنے کے لیے ایرانی ملیشیا کو وہاں سے بے دخل کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں مگر ایران جنوبی شام میں اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔امریکی اخبار نے دو روز قبل فیلڈ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران کی وفادار حزب اللہ ملیشیا اب تک جنوبی شام میں دو ہزار جنگجوؤں کو مائل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس سے قبل یہ جنگجو امریکا کے حمایت سمجھتے جاتے رہے ہیں۔