پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلیگ شپ ریفرنس، نواز شریف کوبڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو جمعہ کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیا۔ احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جج ارشد ملک نے کی ۔

جرح کے دوران واجد ضیاء نے بتایا کہ حسن نواز نے بیان دیا کہ وہ لڑکپن ہی میں برطانیہ منتقل ہوگئے تھے،  تعلیم مکمل ہونے پر برطانیہ میں کاروبار شروع کیا، فلیگ شپ انوسٹمنٹ کمپنی کی علاوہ 12 کمپنیاں قائم کیں، حسن نواز کے مطابق ان کمپنیوں کے ذریعے وہ پراپرٹی کی خرید و فروخت کرتے تھے۔واجد ضیاء نے بتایا کہ حسن نواز نے کہا کہ ان کمپنیوں میں خاندان کے کسی فرد کا انتظامی کردار نہیں تھا، ان کمپنیوں میں خاندان کا کوئی فرد شیئرزہولڈر بھی نہیں تھا، تحقیقات کے مطابق حسن نواز کے بیان اور 2003ء کے فنانشل اسٹیٹمنٹ میں تضاد ہے، حسن نواز نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں دی گئی دستاویزات پڑھیں نہ ہی دیکھیں۔جج ارشد ملک نے کہا کہ یہ تو اس کیس میں الزام بھی نہیں ہے کہ کمپنیوں نے ڈیفالٹ کیا، حسن نواز نے یہ نہیں کہا کہ نوازشریف ان کمپنیوں میں ڈائریکٹر یا شیئرز ہولڈر تھے۔احتساب عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیاجبکہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیاء پر خواجہ حارث کی جرح جاری رہے گی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…