ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ پاکستان کو بھاری پڑ گیا، صرف تین دن میں کتنا بڑا نقصان ہوا، افسوسناک انکشافات

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے دن سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں تین دن سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں اور اس سے معیشت کو تقریباً 150 ارب کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

پورے ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال نے تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں بھی ماند کر دی ہیں، راستے بند ہونے کی وجہ سے صنعتوں میں حاضری بہت کم ہے اور مارکیٹیں بھی مکمل بند ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیاں رکنے کی وجہ سے تاجروں کو ڈیمرج کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں موجود پٹرول پمپس کو فیول کی فراہمی بھی نہیں ہو پا رہی جس کی وجہ سے فیول موجود سٹاک ختم ہوتا جا رہا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں فیول ختم ہو گیا ہے اس کے علاوہ تین دن سے کراچی میں سبزی منڈی میں سرگرمیاں بھی انتہائی کم رہ گئی ہیں، پورے ملک میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو ایک ارب روپے تک کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ حکومت کو کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے کی وجہ سے محصولات کی مد میں یومیہ 8 سے 9 ارب نقصان اٹھانا پڑے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے دن سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں تین دن سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں اور اس سے معیشت کو تقریباً 150 ارب کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ پورے ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال نے تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں بھی ماند کر دی ہیں

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…