لاہور(این این آئی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عوام پرتشدد احتجاج کے بجائے پرامن طریقہ اختیار کریں۔عدالتی فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی کی اپیل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔احتجاج کے دوران سرکاری ونجی املاک کوکسی صورت نقصان نہ پہنچایا جائے،معاملات کو افہام وتفیہم کے ذریعے حل کیاجائے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعۃ المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کل جامعہ نعیمیہ میں تحفظ ناموس رسالت ؐ کانفرنس کاانعقاد کیا جائے گاجس میں تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدرپیر رضائے مصطفی نقشبندی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پروفیسر ظفر اقبال نعیمی،مفتی محمدعمران حنفی سمیت دیگر نامور علماء کرام خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس میں مولانا محبوب احمدچشتی،ڈاکٹرمحمدسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی ،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدہاشم، مفتی قیصر شہزاد نعیمی،مفتی ندیم قمر، صاحبزادہ بلال حسین گردیزی،مفتی محمدمدنی،مولانا محب الرسول،مولانا مسعود احمدسیالوی ،مولانا غلام یاسین قادریی،پیر سید زین العابدین شاہ ،مولانا محمدسلیم نعیمی،مولانا جنید خالق،مولانا سعید احمدنقیبی سمیت نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، جامعہ نعیمیہ کے شیخ الحدیث،مدرسین ،اساتذہ ،طلبہ اوربزم نعیمیہ کے عہدیداران سمیت عامہ الناس کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عوام پرتشدد احتجاج کے بجائے پرامن طریقہ اختیار کریں۔عدالتی فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی کی اپیل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔احتجاج کے دوران سرکاری ونجی املاک کوکسی صورت نقصان نہ پہنچایا جائے