پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کے لئے سروں پر کفن باندھ کر نکلے ہیں، دس سال سے پکار رہا ہوں کہ مغربی ایجنڈا لاگو کیا جارہا ہے جس سفر کا آغاز کیا ہے یہ اب رکے گا نہیں۔ ذوالفقار بھٹو کے خلاف اور ن لیگ کے خلاف فیصلوں کو قبول نہیں کیا گیا تھا،پی ٹی آئی نے خود ملک بند کرنے کے اعلانات کیے تھے، حکمران ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں۔پشاورمیں احتجاجی جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان دھمکیاں
نہ دیں ،میں جنرل نیازی کے خاندان میں پیدا نہیں ہوا،فیصلہ بہادری کی بنیاد پر نہیں بزدلی کی بنیاد اورمغربی دباو میں کیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ قوم سے تصادم فائدہ میں نہیں ہوگا ، تحفظ ناموس رسالت کے لئے سروں پر کفن باندھ کر نکلے ہیں، دس سال سے پکار رہا ہوں کہ مغربی ایجنڈا لاگو کیا جارہا ہے جس سفر کا آغاز کیا ہے یہ اب رکے گا نہیں،احتجاجی جلسے میں مختلف مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس دوران جی ٹی روڈ کو فردوس چوک کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔