بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امن وامان کی مخدوش صورتحال، پاک فوج کی جانب سے اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امن و امان قائم رکھنے کیلئے ادارے موجود ہیں جو کہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگے ، اگر صورتحال مخدوش ہوئی اور وزیراعظم نے حکم دیا تو آرمی چیف امن وامان کے حوالے سے وزیراعظم کو مشورہ دینگے ، بہتر ہے کہ پاک فوج کو وہ جس کام میں مصروف ہے اس کی توجہ اسی جانب ہی رہنے دی جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے پولیس، ایف سی موجود ہے اور اس کے بعد حکومت کی درخواست پر رینجرز آسکتی ہے اور اگر پھر بھی ضرورت محسوس ہوئی تو فوج کو بلایا جا سکتا ہے ۔ اگر ایسا کوئی معاملہ سامنے آیا تو آرمی چیف اس حوالے سے اپنا مشورہ وزیراعظم کو دینگے اور وزیراعظم کے حکم پر حالات کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان پچھلی 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، آئین اور قانون کے احترام کے ساتھ فوج کے خلاف بیانات سے گریز کیا جائے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہیں اور ہماری توجہ نہ ہٹائی جائے۔اس سے قبل سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کا کیس گزشتہ 10 برس سے عدالتوں میں چل رہا ہے اور یہ قانونی معاملہ ہے، بہتر ہوگا کہ آسیہ مسیح کے معاملے میں قانونی عمل کو مکمل ہونے دیا جائے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے دھرنا دیا، فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کا حضور پاک ﷺ سے محبت کا رشتہ ہے اور اس رشتے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، اسلام ہمیں امن، درگزر اور محبت کا درس دیتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی جائے، ہمیں اسلامی تعلیمات اور قانون کو نہیں چھوڑنا چاہیے اور چاہتے ہیں کہ صورتحال پُرامن طریقے سے حل ہوجائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…