لاڑکانہ(این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پھل سبزیوں سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء4 مزید مہنگی ہونے کے امکانات نے لاڑکانہ کے شہریوں کو پریشانی میں مبتل کردیا ہے۔ پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہیں اور اوپر سے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر ظلم کر رہی ہیں اور سے مہنگائی کا سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ اس وقت بھی نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے
لوگ دو وقت کی روٹی کے حصول میں پریشان ہیں اور اوپر سے پیٹرول مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے ٹرانسپوٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافے کے قومی امکانات ہیں جس مسترد نہیں کیا جاسکتا جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی چیزیں بھی مہنگی ہونے کے خدشے کے پیش نظر لاڑکانہ کے شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ واپس لے کر عوامی کو فوری طور پر رلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا جائے۔