اسلام آباد( آئی این پی) متحدہ مجلس عمل نے آٹھ نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام و متحدہ مجلس عمل کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اپنے آڈیو بیان میں ملک میں جاری مظاہروں کو سراہتے ہوئے مظاہرین کو ڈٹ جانے کا پیغام دے دیا ، فضل الرحمن نے کہاکہ ملک بھر میں فرزندان اسلام نے احتجاجی مظاہر ے کیے ، میں پوری قوم اور ان مظاہروں میں شریک افراد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اب یہ سلسلہ یہی پر نہیں رکے گا،مولانا نے کہا کہ معلوم ہونا چاہیے کہ بین الاقوامی ایجنڈا کیا ہے اور کس طرح بین الاقوامی دباؤ کے تحت ہم نے اپنے ملک کے آئین اور
قانون کو موڑا اور ایک متنازعہ فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں سراہا ۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کی تائید کی اور ناموس رسالت قانون ختم کرنے پر بھی زور دے رہے ہیں جبکہ ہمارے ملک کے حکمران بیرونی ایجنڈے کی تائید کر رہے ہیں ، مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام اٹھ نومبر کو کراچی میں ملین مارچ ہوگاملین مارچ میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ، موجودہ حکومت کو کسی خاص ایجنڈے کے تحت لایا گیا ہے ہم موجودہ حکومت کے کیسی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔