اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بروز جمعہ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم نے شہر بھر کے تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے بھی تمام نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس طرح وفاقی دارالحکومت میں جمعہ کے روز سکول بند ہونے کی وجہ سے سکول اب بروز پیر کھلیں گے، اس طرح وفاقی تعلیمی اداروں میں ایک نہیں تین چھٹیاں ہوں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پرائیویٹ سکولز
و کالج ایسوسی ایشن کے صدر مرزا کاشف نے اعلان کیا تھا کہ اگر اسی طرح راستے بند رہے تو ہم تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے تاکہ ہمارے طالب علم اور اساتذہ کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔ واضح رہے کہ پورے ملک میں ابھی تک احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے طالب علموں اور دفتروں میں جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں نجی تعلیمی ادارے تو بند ہیں لیکن سرکاری تعلیمی اداروں کو کل چھٹی ہو گی یا نہیں اس کا حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔