پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

راولپنڈی ،اسلام آباد میں حالات شدید کشیدہ ،ہمیں سڑکوں پر نکالنے والے خود کمروں میں آرام کر رہے ہیں، شہری موجودہ صورتحال پر پھٹ پڑے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی توہین رسالت کیس میں بریت کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک کا دھرنا اور احتجاج راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہو رہا ہے دوسرے کئی شہروں سمیت راولپنڈی اسلام آباد میں بھی دھرنا شرکاء کے شہریوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ،جبکہ تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے پاکستان کی سڑکیں میدان جنگ بنی ہوئی ہیں اور چار سو مار دھاڑ کے مناظر نظر آرہے ہیں۔جبکہ ایک اور ویڈیو میں مذہبی جماعت کے کارکن ایل ٹی سی کی ایک بس کو توڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔دوسری ویڈیو میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کو عام شہریوں کی موٹرسائیکلیں جلا تے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ہونے والی بعض ویڈیو ز میں کارکنوں کو دکانیں جلاتے اور لوٹ مار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے اسی طرح وفاقی دارلحکومت میں شہریوں پر تشدد ہونے کے مقدمات اور پولیس کو موصول ہونے والی درخواستوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ،اس معاملے میں ایک شہری کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کو پرامن کسی طور بھی قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ کارکن پوری طرح مشتعل ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ مظاہریں کا ظلم و بربریت آسیہ بی بی کے ساتھ یا کسی غیر مسلم کے ساتھ نہیں اپنے ہی بھائی بہنوں کے ساتھ ہے ہم خود ہی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوئے بیٹھے ہیں ۔ایک شہری کا کہناتھا کہ ہم حقائق پر غور کئے بغیر کسی بھی شخص کی باتو ں میں آکر سڑکیں بند کر کے خود کو اذیت دیتے ہیں جبکہ ہمیں سڑکوں پر نکالنے والے خود اے سی کمروں میں آرام کر رہے ہوتے ہیں ۔ اسی طرح ملک کے مختلف شہروں سے بھی تشدد کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جن سے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں احتجاج کرنے والی مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والے افراد پر فائرنگ کا احوال نظر آرہا ہے۔ ویڈیو بنانے والے کے بقول اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص کی گردن پر گولی لگی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…