لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں اب بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور کئی سڑکیں بھی بلاک ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو دفاتر اور کاروباری مراکز تک پہنچنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، راستے بلاک ہونے کی وجہ سے آج دفاتر میں حاضری بھی انتہائی کم رہی، راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر شہروں کی طرح لاہور میں
مذہبی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے ، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں مظاہرین نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے دفتر کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی بھی کی، جب پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کوشش کی تو مظاہرین نے اہلکاروں پر ہی حملہ کر دیا، جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔