لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر سزائے موت کے منتظر 2قیدیوں کو بری کرنے کا حکم دیدیا ۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ ملزمان شکیل اور افتخار کے خلاف 2014ء میں دریا خان ضلع بھکر میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس 2016ء میں
ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔وکیل کے مطابق پولیس ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد بھی پیش نہیں کر سکی اور ملزمان کے خلاف شہادتیں بھی موجود نہیں ہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا جائے ۔ فاضل عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر سزائے موت کے منتظر قیدیوں شکیل اور افتخار کو بری کرنے کا حکم دیدیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے منتظر دو قیدیوں کو بری کرنے کا حکم دیدیا، دونوں پر کس چیز کا الزام تھا؟
1
نومبر 2018
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں