جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ابھی کل ہی تو زرداری نے کہا تھا کہ حکومت کیساتھ چلیں گے اور رات کو امتحان آگیا،عمران خان بہادری سے ٹی وی پر آئے اور ۔۔۔ وزیراعظم کے خطاب پر اپوزیشن کی تنقید ، حکومت نے کرارا جواب دیدیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ جانب سے حکومت پر کی گئی تنقید پر کہا ہے کہ عمران خان پر کس بات پر تنقید کی جارہی ہے ٗوزیر اعظم نے 22کروڑ عوام سے خطاب کیا ٗ افسوس ہے کہ معاملے پر سیاست کی گئی ٗجن لوگوں نے اداروں کا مذاق اڑایا انکی ایک دفعہ تو مذمت کرتے ٗآپ نے سیاست چمکائی،

آپ چھوٹے چھوٹے فائدوں کے لیے بڑے مقصد کو قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ٗعدالتوں کی رٹ اور قانون کی عملداری سے بڑا قومی مفاد کا معاملہ کیا ہوسکتا ہے،بے جا ترکیبیں اور چھوٹی چھوٹی باتیں نکالنے سے گریز کریں۔ جمعرات کو اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز22 کروڑ عوام سے خطاب کیا ، افسوس کے اس معاملے پر سیاست کی گئی،ہم اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔دکھ ہوا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے ان پر تنقید ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اداروں کا مذاق اڑایا انکی ایک دفعہ تو مذمت کرتے، وزیراعظم نے کل صاف کہا کہ کسی نے رٹ کو چیلنج کیا تو ہم برداشت نہیں کرینگے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے کہا قانون کے فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے،اگر ہم اپنی صوابدید پر فیصلے کی منظوری نا منظوری کا فیصلہ کریں گے تو نظام کیسے چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے سیاست چمکائی،آپ چھوٹے چھوٹے فائدوں کے لیے بڑے مقصد کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں ہیں ،قانون کی پاسداری کرنے والوں سے بھی بات ہورہی ہے،قانون کی پاسداری نہ کی گئی

تو حکومت کی رٹ کمزور ہوگی،ہم نے خورشید شاہ کی بات خاموشی سے سنی،یہ جگتیں کرررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی رٹ اور قانون کی عملداری سے بڑا قومی مفاد کا معاملہ کیا ہوسکتا ہے،بے جا ترکیبیں اور چھوٹی چھوٹی باتیں نکالنے سے گریز کریں،سب اکھٹے ہوکر ملک میں قانون کی حکمرانی کی کوشش کریں۔شفقت محمود نے کہاکہ اس سے پہلے جب ایسے واقعات ہوتے تھے

تو حکومت کی جانب سے خاموشی چھا جاتی تھی، لیکن عمران خان بہادری کے ساتھ آئے اور 22 کروڑ عوام کے سامنے حکومت کا موقف بتایا۔انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بجائے اس کے کہ وزیراعظم کی تعریف کی جائے، آپ سیاست چمکا رہے ہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ روز ہی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ

حکومت کے ساتھ چلیں گے اور رات ہی امتحان آ گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ ہم ساتھ کھڑے ہوں اور اس اصول کے ساتھ کھڑے ہوں جس پر وزیر اعظم نے تقریر کی۔شفقت محمود نے خورشید شاہ کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے درست اسٹینڈ نہیں لیا، کس چیز پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں؟ ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اپنی سیاست چمکائیں گے تو ریاست کی رِٹ کمزور ہوگی، عدالتوں کی رِٹ قائم کرنی ہے تو اس سے بڑا قومی مفاد کا معاملہ کیا ہوگا۔آخر میں شفقت محمود نے بتایا کہ اس حوالے سے مختلف طریقوں سے پیش رفت ہو رہی ہے اور جو قانون کی حکمرانی تسلیم کرنے کو تیار ہیں ان سے بات چیت بھی ہو رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…