پنجاب میں حالات قابو سے باہر وزیراعلیٰ پنجاب نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اہم اعلان کر دیا

1  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آسیہ کی رہائی کے بعد احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس، کاروبار زندگی کو رواں رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ، ریاست یہ ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کریگی، عثمان بزدار کا اجلاس سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق توہین رسالت ؐ میں سزائے موت پانیوالی آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب میں حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم حکومتی حکام سمیت امن و امان سے متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزمرہ کے معمولات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کاروبار زندگی کو رواں رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔ ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹریفک کے لیے متبادل روٹس کی تشہیر کی جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کم ہو سکیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اور ریاست یہ ذمہ داری اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے گی۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کا زیادہ زور راولپنڈی ، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں دیکھنے کو ملا۔ تاہم کراچی اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…