واشنگٹن(این این آئی)سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے بعد امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سعودی عرب سے سول جوہری توانائی مذاکرات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا، مطالبہ کرنے والوں میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن سینیٹرز شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ری پبلکنز سینٹرز نے اپنے خط میں کہا کہ اگر صدر
ٹرمپ نے بات چیت ختم نہ کی تو وہ امریکا، سعودی عرب مجوزہ معاہدہ روکنے کے لیے اٹامک انرجی ایکٹ استعمال کریں گے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے انھیں دھوکا نہیں دیا، امید ہے معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کئی چیزوں کو دیکھنا ہوگا، دیکھتے ہیں معاملے کا کیا حل نکلتا ہے؟