بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

روسی انٹیلیجنس کے دفتر میں بم حملہ : دہشت گرد ہلاک،تین اہلکار زخمی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس میں داخلی سیکرٹ سروس ایف ایس بی کی ایک عمارت میں کیے گئے ایک بم حملے میں مبینہ نابالغ حملہ آور مارا گیا۔ اس بم دھماکے میں روسی انٹیلیجنس کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ادھرحکام نے بتایا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی حکام اس بم دھماکے کو واضح طور پر دہشت گردانہ کارروائی قرار دے رہے ہیں۔ اس حملے میں، جو شمالی روس کے شہر آرکانگَیلسک میں کیا گیا، روس کی داخلی انٹیلیجنس سروس (ایف ایس بی) کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔اس واقعے میں ایک 17 سالہ نوجوان روس کی داخلی خفیہ سروس کی ایک عمارت میں داخل ہوا اور اس نے عمارت کے صدر دروازے کے پاس ہی اپنے بیگ سے ایک بم نکال کر دھماکا کرنے کی کوشش کی۔ تاہم دیسی ساخت کا یہ بم اس نابالغ حملہ آور کے ہاتھوں میں ہی پھٹ گیا۔روس کی انسداد د ہشت گردی کی قومی کمیٹی نے ماسکو میں بتایا کہ اس بم دھماکے میں نوجوان حملہ آور شدید زخمی ہو گیا تھا، جو کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا۔ اس حملے میں ایف ایس بی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ روسی حکام نے اس واقعے کی ایک دہشت گردانہ حملے کے طور پر چھان بین شروع کر دی ۔ فوری طور پر اس بم حملے کی وجوہات اور پس منظر تو ظاہر نہیں لیکن جس نوجوان نے روس کے اس شمالی بندرگاہی شہر میں یہ حملہ کیا، وہ اسی شہر کا رہنے والا تھا۔ اس حملے کے بعد پورے روس میں تمام سرکاری عمارات کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ۔روس میں گزشتہ برس اپریل میں بھی مشرقی سائبیریا کے علاقے میں داخلی سیکرٹ سروس ایف ایس بی کے ایک دفتر پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں ایک مسلح شخص نے اس دفتر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے دو افراد کو قتل کر دیا تھا اور پھر خود کو گولی مار کو خودکشی کر لی تھی۔ اس حملے کی ذمے داری ممنوعہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش نے قبول کر لی تھی۔روس کی اسی انٹیلیجنس سروس کی ایک اور عمارت میں کیے گئے بم دھماکے کے بارے میں بھی تفتیشی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا، جس کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…