اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آسیہ مسیح کے شوہر عاشق مسیح برطانیہ سے اپنی بیوی کو لینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق عاشق مسیح ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں سخت سیکیورٹی فراہم کی۔ معلوم ہوا ہے کہ آسیہ بی بی کو ملتان کی جیل میں رکھا گیاہے جہاں سے انہیں ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایئرپورٹ پہنچایا جائے گا جس کے بعد
و ہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ کیلئے روانہ ہو ں گی تاہم جیل حکام کو تاحال بریت کے احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں میں آسیہ بی بی کو ملک سے روانہ کر دیا جائے گا ۔دوسری جانب آسیہ مسیح کی رہائی کیخلاف ملک کےطول و عرض میں مظاہرے جاری ہیں۔کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی وقفے وقفے سے موصول ہورہی ہیں۔