اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توہین رسالتؐ کے مقدمہ میں مدعی کے وکیل غلام مصطفی چوہدری نے کہا ہے کہ ان کے موکل کویہ فیصلہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں،وہ فیصلے کی مصدقہ نقل حاصل کرکے اس کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کریں گےروزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا اس فیصلے میں میرٹ کو نظر انداز کر تے ہوئے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ، مدعی اور گواہوں کا آسیہ بی بی کے ساتھ
کوئی ذاتی جھگڑا نہیں تھا،اس نے قرآن مجید اور نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کی تھی اور اس نے کہیں بھی اس واقعہ کے رونما ہونے سے انکار نہیں کیا تھا ،یہی وجہ تھی کہ اس کے خاوند نے بھی مجمع کے اندر ملزمہ کے حق میں گواہی دینے سے انکار کر دیا تھا ، انہوں نے کہاکہ و قوعہ کے وقت لوگوں نے ملزمہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ اسے صفائی کا مکمل موقع دیا تھا ،انہوں نے کہاکہ ہم اپنے آئندہ کا لائحہ عمل فیصلے کا مطالعہ کرنے بعد طے کرینگے۔