جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

’’مولانا فضل الرحمان نے شکست تسلیم کرلی‘‘ ایسا کام ہو گیا کہ سوچا تک نہ ہوگا، شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس بہت ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں اے پی سی سے متعلق معاملات طے کیے جائیں،

انہوں نے کہا کہ میں اجلاس بلانے کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو درخواست کرتا ہوں اور اس سلسلے میں ان سے جلد رابطہ بھی کروں گا۔ رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما راجہ ظفرالحق مولانا فضل الرحمان کے گھر ان سے ملاقات کے لیے گئے، ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ اپوزیشن کو ایک پیج پر ہونا چاِہیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق نے تجویز دی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے اس کے قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔ لیگی رہنما راجہ ظفرالحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے نہ آنے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس کی ناکامی کا تاثر غلط ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جلد ایک پلیٹ فارم پر کھڑی نظر آئے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی کرانے کے حق میں نہیں تھیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے‘ ان پالیسیوں کی وجہ سے خسارہ کم کیا جائیگا اور بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے بھی پالیسیوں کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بیرونی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی بے شک کریں، حکومت مخالفت نہیں کریگی بلکہ اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) اے پی سی کے اجلاس میں شرکت کرنے گریزاں ہے اور دیگر سیاسی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی کے انعقاد کے حق میں نہیں تھیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…