اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بے نامی اکاﺅنٹ سامنے آگیا ،کراچی کے رکشہ ڈرائیور کے اکاﺅنٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بے نامی اکاﺅنٹ سامنے آگیا، کراچی کے رکشہ ڈرائیورکے اکاﺅنٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے،زورطلب خان کے نام پرکراچی اوربونیرمیں اکاؤنٹ کھولے گئے۔
شناختی کارڈسے سالار انٹرپرائزز کے نام پر 5اکاؤنٹ کھولے گئے،زورطلب کے ایک اکاؤنٹ سے 4ارب 40کروڑکی ٹرانزیکشن ہوئی جبکہ دوسرے اکاﺅنٹ سے 3 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی،ایف بی آر نے اکاﺅنٹ ہولڈر زور طلب خان اور سالار انٹرپرائزر عامرخان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لئے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بے نامی اکائونٹ سامنے آچکےہیں۔