پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

گوانتانامو : پانچ سابقہ قیدی قطر میں طالبان کے رابطہ کاربن گئے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں امریکی فوج کے یرغمال بنائے گئے سارجنٹ بووی برگ ڈاہل کی آزادی کے بدلے گوانتانامو کی امریکی جیل سے رہا کیے گئے پانچ طالبان عسکریت پسند اب قطر میں طالبان کے رابطہ دفتر میں مذاکراتی نمائندے بن چکے ہیں۔افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے امریکی فوج کے سارجنٹ برگ ڈاہل کو طویل عرصے تک یرغمال رکھا گیا تھا۔

پھر خفیہ رابطوں کے نتیجے میں اس امریکی فوجی کی رہائی اس شرط پر عمل میں آئی تھی کہ امریکا اس کے بدلے میں خلیج گوانتانامو کے حراستی کیمپ سے طالبان کے پانچ اہم رہنماؤں کو رہا کر دے گا۔اس بارے میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ گوانتانامو کے یہ پانچوں سابق قیدی اب خلیجی ریاست قطر میں طالبان کے رابطہ دفتر کے اہلکار ہیں، جو مذاکراتی نمائندوں کے طور پر فعال ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ پانچوں افغان شہری اب قطر میں طالبان کے دفتر سے منسلک ہو چکے ہیں اور وہ ہندوکش کی اس ریاست میں قیام امن کے لیے ہونے والے مذاکرات میں طالبان کی نمائندگی کریں گے۔دوسری طرف طالبان کے انہی پانچ رہنماؤں کے حوالے سے یہ تشویش بھی پائی جاتی ہے کہ چونکہ وہ سب کے سب ماضی میں طالبان تحریک کے سخت گیر بانی ملا عمر کے بہت قریب رہے ہیں، اس لیے ممکنہ امن مذکرات میں ان کی موجودگی مستقبل کے افغانستان سے متعلق اور ہندوکش کی اس ریاست میں اسلام کی تشریح کے سلسلے میں اسی موقف کے حامل ہوں گے، جو 2001ء میں امریکا کی قیادت میں فوجی مداخلت سے قبل اس ملک میں دیکھنے میں آتا تھا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…