ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب میں حکومت کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے وزیر اعظم،وزیر اعلی اور سپیکرنے حکمت عملی طے کر لی،وزیر اعلی کو سخت اقدامات کی ہدایت

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں حکومت کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان ‘وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور سپیکرپنجاب اسمبلی نے حکمت عملی طے کر لی ‘چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت تمام متعلقہ افسران کو حکومتی نمائندوں کے جائزہ مسائل کے حل اور ان سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی ‘کوتاہی کا مظاہر ہ کر نیوالے افسران کے خلاف وزیر اعلی کو سخت اقدامات کی بھی ہدایت کردی گئی

جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ورزا اور اراکین اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کر یں ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کر نیوالے وزرا کے خلاف بھی ایکشن لیا جائیگا ‘ حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی درست سمت میں گورننس کی بنیاد رکھی کر پشن جیسے مسائل کو جڑ سے ختم کیا جائیگا ہمیں عوام کو ڈیلیور کرنا ہے، اپوزیشن کا کام تنگ کرنا ہے، ہم نے ترجیحات کا تعین کر کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ایوان وزیرا علی میں اہم ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال ‘اراکین اسمبلی کے بعض معاملات کی وجہ سے تحفظات اور بیور وکریسی کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ تینوں قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں حکومت کو مضبوط اور فعال بنانے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ بیوروکریسی کو اس بات کا پابند کیا جائیگا کہ وہ اراکین اسمبلی کے جائزمسائل کے

حل کیلئے فوری اقدامات کر یں اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف شفاف حکومت کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی وفاق اور صوبوں میں درست سمت میں گورننس کی بنیاد رکھی

لیکن ابھی بھی ہمیں طویل المدت اقدامات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ ناداروں کو دو وقت کی روٹی ملے گی،سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سونے والوں کو چھت دیں گے اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مالی تعاون فراہم کریں گے، وزیر اعظم نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں مضبوط رابطوں کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اپنے دورہ چین کے حوالے

سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دورے میں زراعت میرے ایجنڈے کا اہم حصہ ہوگا، زراعت کو مینجمنٹ اور فنانس کرنے کی ضرورت ہے جب کہ زراعت کی بہتری تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزرا کو خبردار کرتے ہوئے صاف بتا دیا ہے کہ جو کام نہیں کرے گا، وہ گھر جائے گا۔ ہمیں عوام کو ڈیلیور کرنا ہے،

اپوزیشن کا کام تنگ کرنا ہے، ہم نے ترجیحات کا تعین کر کے عوام کی خدمت کرنی ہے وزیرِاعلی نے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد اور ہاسنگ منصوبے پر پیش رفت پر اعتماد میں لیاوزیر ہا ؤسنگ میاں محمود الرشید نے بعد ازاں بریفنگ میں بتایا کہ وزیرِاعظم نے نادار لوگوں کی بھرپور خدمت کی ہدایت کی ہے۔ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے بیوروکریسی کے حوالے سے بھی حکومتی لائحہ عمل واضح کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…