اسلام آباد(نیوزڈیسک)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل بڑے سکینڈل نے سر اُٹھالیا، ملتان میٹرو بس میں کرپشن کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے بعد چینی کمپنی کے دو اعلیٰ افسران کو چین نے گرفتارکرلیا ہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میٹرو پروجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے دو اہم افسران نے راز اگل دیئے ہیں اور کک بیکس لینے
کا بھی اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد چین کی حکومت نے پاکستان سے رابطہ کرلیا ہے چین نے اس سلسلے میں پاکستان سے رابطہ کرلیا ہے جس کے بعد چین کی حکومت نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ملزمان تک رسائی دے دی ہے شہزاد اکبر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم بیجنگ روانہ ہوگئی ہے جس میں ڈی جی نیب عرفان منگی اور ڈپٹی ڈائریکٹرجی ملتان نیب بھی شامل ہیں۔