اسلام آباد(نیوزڈیسک)تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ کرنے کی ٹھان لی، مجموعی طورپر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیرہ روپے کے اضافے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی اس سلسلے میں ہائی سپیڈ ڈیزل
کی قیمت میں تیرہ روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے اور لایٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی چھ روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، اگر وزارت خزانہ اور وزیراعظم نے نئی قیمتوں کی منظوری دے دی تو مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے جس کے بعد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔