ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ان تین وزارتوں کے علاوہ بھی کسی نے کوئی کام کیا ہے یا نہیں؟ وزیراعظم نے کام نہ کرنیوالے وزرا کی سرزنش کر دی، عہدے سے ہٹانے کی دھمکی دیتے ہوئے کابینہ میں کن کن کو شامل کرنے کا اعلان کر دیا؟

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کابینہ اجلاس میں وزرا کی پرفارمنس کا جائزہ،کیا ان تین وزارتوں کے علاوہ کسی کے پاس کارکردگی دکھانے کو کچھ ہے؟ وزیراعظم عمران خان کا وزرا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار، وزرا کو کارکردگی بہتر نہ بنانے کی صورت میں وزارت سے ہٹانے کی وارننگ بھی جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ضمیر حیدرنے انکشاف کیا ہے کہ

کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے سامنے وزارتوں کی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کو دیکھ کر عمران خان سخت مایوس ہوئے ہیں۔ ضمیر حیدر کا کہنا تھا کہ وزراء کی کاگردگی کو باقاعدہ اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھا گیا ۔ رپورٹ میں پیش کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق تین وزاتوں کی کارگردگی بہتر رہی۔جن میں وزارت داخلہ،وزارت خزانہ اور وازرت اطلاعات شامل ہیں۔رپورٹ میںوزارت داخلہ کی کارگردگی 43 فیصد،وزارت خزانہ 13 فیصد اور وزیر اطلاعات کی گارگردگی 11 فیصد ظاہر کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیا ان تین وزاتوں کے علاوہ کسی کے پاس کارگردگی دکھانے کو کچھ ہے؟۔وزیراعظم نے کئی وزراء کی کارگردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ایک بار پھر سے رپورٹ چیک کروں گا اور کارگردگی نہ دکھانے والے وزرا کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑینگے۔عمران خان نے کہا کہ ایک بار پھر سے رپورٹ چیک کروں گا اور کارگردگی نہ دکھانے والے وزرا کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑینگے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ہم پنجاب کابینہ کے وزراء کی کارگردگی کو دیکھ رہے ہیں اور سو دنوں کے بعد ہم ناقص کارگردگی دکھانے والے صوبائی وزراء کو فارغ کر دینگے جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی مزید ممبران کو کابینہ میں شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…