اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں پنچایت کا انوکھا فیصلہ، ایک ڈاکٹر لڑکی کو ان پڑھ لڑکے سے شادی کرنے کا فیصلہ سنا دیا،فیصلے کے خلاف جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو پولیس بھی جاگیرداروں سے ملی ہوئی نظر آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چک ہٹھار تحصیل روجھان کے رہائشی جاگن خان مزاری نے کہا کہ علاقہ کے جاگیرداروں نے پنچایت کے ذریعے حکم دیا کہ رشتے کے لیے بیٹیاں دے دو یا پھر 123 ایکڑ رقبہ زمین چھوڑ دو جو میری ملکیتی ہے۔پاکستان کمیشن
برائے انسانی حقوق ملتان آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں ایم بی بی ایس فائنل ائیر کی طالبہ ہیں ، میں ان کا ان پڑھ لڑکوں سے رشتہ کیسے کر دوں؟ اس سلسلے میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس روجھان کو درخواست دی گئی لیکن ان کی جانب سے بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بظاہر لگتا ہے کہ پولیس افسران بھی ملزمان سے مل گئے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم،چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔