پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

عمرا ن خان کے شکایات سیل نے کام کرنا شروع کردیا ! وزیر اعظم کو ملنے والی پہلی ہی شکایت کس کیخلاف نکل آئی ؟ جانئے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے شکایت سیل نے کام شروع کر دیا، پہلی ہی شکایت کس کے خلاف نکل آئی؟معروف صحافی رئوف کلاسرا سب کچھ سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شکایت سیل کے کام شروع کرتے ہی انہیں پہلی شکایت

جو موصول ہوئی ہے وہ ایف آئی اے کے افسر کی طرف سےبھیجی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے ایک اسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان اسلم ہیں۔انہوں نے اپنے ہی ڈی جی بشیر میمن کے خلاف شکایت درج کی کہ انہوں نے مجھے 2017ء میں غیر قانونی طور معطل کیا۔میں کوئٹہ میں کرائم سیل کا ڈپٹی ڈائیریکٹر تھا۔حالانکہ میں نے پی ایس او کے ڈپو پر جا کر چھاپہ مارا تھا اور وہاں سے بہت کچھ ریکور کیا تھا۔اور اسی وجہ سے مجھے معطل کر دیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی رضوان اسلم نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ آپ اس متعلق تحقیقات کروائیں اور اگر غلطی ہو تو مجھے سزا دیں ورنہ مجھے انصاف فراہم کریں۔واضح رہے کہ عمران خان نے چند دن قبل پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نےافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرانے پاکستان میں غلامانہ مائنڈ سیٹ تھا ۔ لوگ سرکاری دفاتر میں دھکے کھاتے تھے عمران خان نے چند دن قبل پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نےافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرانے پاکستان میں غلامانہ مائنڈ سیٹ تھا ۔ لوگ سرکاری دفاتر میں دھکے کھاتے تھےلیکن اب جہاں بھی پاکستانی بیٹھا ہے، اسکے پاس آواز ہے، ہمیں ایک خاص مدت میں انہیں جواب دینا ہوگا۔ یہ ایک تبدیلی ہوگی جس سے نیا پاکستان بنے گا، یہ تب ہوگا جب لوگ اپنی حکومت کو اون کریں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری افسران، وزارتیں اور سیاستدان سب کا احتساب ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…