اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ اس لئے کیا گیا کیونکہ۔۔۔حکومتی وزیر نے اصل وجہ بتا دی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے لئے چین کا دورہ کر رہاہوں۔آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ کئی دن سے زیر غور تھا اور اس معاملے پر ہم مختلف لوگوں کے انٹر ویو بھی کر رہے تھے ۔

شہباز شریف کے خلاف کیس نواز شریف دور میں بنائے گئے ۔اسحا ق ڈار کو ہر حال میں وطن واپس لایا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اسلام آباد کے آئی جی کی تبدیلی ایک دن کی بات نہیں ہے بلکہ یہ معاملہ کئی دن سے زیر غور تھا اور آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کے لئے ہم نے بہت سی امیدواروں سے انٹر ویو بھی کئے تھے ۔شہباز شریف کے خلاف کیس ہم نے نہیں بنائے بلکہ یہ کیس تو نواز شریف کے دور حکومت میں بنے تھے ۔کیا آصف زردری کے خلاف نواز شریف کے دور میں بنائے گئے کیس میچ تھے یا غلط تھے اور اگر غلط تھے تو کیا جھوٹے کیس بنانے والوں کو سز انہیں ملنی چاہئے۔ آل پارٹیز کانفرنس کرنا اپوزیشن کا حق ہے ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ہم کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑ یں گے اسحاق ڈار کو وطن واپس لایا جائے گا۔ اور دیگر لوگ بھی جو جرائم میں ملوث ہیں ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم بہت اچھی چیز ہے میں پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے لئے چین جا رہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…