مدینہ منورہ(این این آئی)سعودی عرب کے متعدد شہروں بالخصوص مدینہ منورہ میں ہونے والی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔ دوسری جانب شہریوں نے بارش اور ژالہ باری کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیاپر شیئر کی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ان ویڈیوز میں مسجد نبوی میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔ موسلا دھار
بارش سے مسجد نبوی کا صحن اور اس کی چھتیں بھی دھل گئیں۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ منورہ اور بعض دوسرے شہروں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ، القصیم اور ریاض میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔