منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

شاہ رخ جتوئی کو اضافی سہولیات دینے پر عہدے سے ہٹائے جانے والے جیل سپرنٹنڈنٹ کے بارے میں سپریم کورٹ کی تازہ ہدایات، حکومت سندھ نے نئے احکامات جاری کردیئے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی تازہ ہدایات کی روشنی میں ملیر جیل کے جیل سپرٹینڈنٹ کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ وزیر اعلی سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہفتے کو پیش ہوئے اور انہوں نے اپنی پوزیشن واضح کی ۔

آئی جی جیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ جیل سپرٹینڈنٹ ملیر جیل میں ایک ہفتے پہلے ہی پوسٹ ہوئے ہیں۔سندھ حکومت جیلوں میں بہتری لارہی ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات پر باقاعدہ عمل کیاگیا ہے۔ان کی اس وضاحت پرسپریم کورٹ نے آئی جی کی استدعا منظور کرلی گئی ۔ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے سیکریٹری داخلہ کو عدالت کی طرف سے ہدایت دی گئی کہ اگر سندھ حکومت چاہے تو جیل سپرٹینڈنٹ کو بحال کرسکتی ہے۔جس پرسندھ حکومت نے جیل سپرٹینڈنٹ بحال کردیا اور ملیر جیل میں بہتری لانے کی ہدایت کردی ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی جیل خانہ جات کو تمام جیلوں میں صفائی ستھرائی ، جیل مینیوئل کے صحیح طریقے سے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔وزیراعلی سندھ نے آئی جی جیل کو ہدایت دی کہ صوبے کے کسی بھی جیل میں کسی قسم کیخلاف نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو شاہ رخ جتوئی کو اضافی سہولیات دینے پر عہدے سے ہٹایاگیاتھا۔  حکومت سندھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی تازہ ہدایات کی روشنی میں ملیر جیل کے جیل سپرٹینڈنٹ کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ وزیر اعلی سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہفتے کو پیش ہوئے اور انہوں نے اپنی پوزیشن واضح کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…